سرینگر/05ستمبر: یدی پورہ پٹن میں جاں بحق تین حزب جنگجوئوں کو سونہ مرگ میں سپرد لحد کیا گیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق پٹن کے یدی پورہ علاقے میں مسلح تصادم آرائی کے دوران تین حزب جنگجو جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت حنان بلال صوفی آرم پورہ بارہمولہ ، شفاعت احمد خان سالنہ دلنہ اور تیسرے کی شناخت نہ ہو سکی ۔ تینوں جنگجوئوں کو وسطی ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں سپرد خاک کیا گیا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفسر کے مطابق کورنا وائرس کے پیش نظر فیصلہ لیا گیا ہے کہ جنگجوئوں کی نعشوں کو لواحقین کے سپرد نہیں کی جائے گی جس کے بعد سونہ مرگ میں پولیس نے کچھ مقامی لوگوں کے ہمراہ تینوں جنگجوئوں کی تجہیز و تکفین انجام دی ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں جنگجوئوں کی نعشیں جمعہ کی شام دیر گئے سونہ مرگ پہنچائی گئی جس کے بعد وہاں مقامی لوگوں نے انہیں جنگجوئوں کیلئے مخصوص قبر ستان میں سپرد خاک کیا ۔ خیال رہے کہ یدی پورہ پٹن علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی ہوئی تھی جس دوران حزب سے وابستہ تین جنگجوئوں جاں بحق ہو گئے جبکہ اس جھڑپ میں فوجی میجر سمیت تین فورسز اہلکار بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے تھے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.