کووڈ 19کی وجہ یوم اساتذہ کی خوشیاں بھی ذائل ہوئیں ؛تعلیمی ادارے بند رہنے سے کسی جگہ کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی

سرینگر/05ستمبر: کووڈ19کی وجہ سے یوم اساتذہ کے موقعے پر وادی میں کسی بھی سکول یا تعلیمی ادارے میں کوئی بھی تقریب منعقد نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اساتذہ اور طلبہ مایوس ہوئے اس دوران نجی طور پر ٹیوشن دینے والے اساتذہ کو بچوں نے ذاتی طور پر تحائف سے نواز ۔ کئی بچوں نے اس دن کے حوالے سے کہا ہے کہ اساتذہ کا مقام اعلیٰ ہے اور اس دن ہم اپنے اساتذہ کرام کے تئیں اپنا عقیدہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں تحائف سے نوازتے ہیں بھلے ہی تحفہ کم قیمت کا ہو۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق 5ستمبر کو پوری دنیا میں اساتذہ کے تئیں طلبہ کی تعزیت اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے یوم اساتذہ کے طور پر تقریبات منعقد کی جاتی ہے ۔ سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں ، ٹیوشن مراکز اور دیگر جگہوں پر اس سلسلے میں تقریبات منعقد کی جاتی ہے جبکہ سرکاری سطح پر بھی اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کیلئے انہیں اسناد اور اعزازات سے نوازا جاتا ہے اور دنیا بھر کے ساتھ ساتھ اس روز وادی کے تعلیمی مراکز میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا تھا تاہم امسال کووروناوائرس کی مہاماری کی وجہ سے جہاں معمولات کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہے وہی پر اساتذہ کے دن پر بھی کووروناوائرس کی وجہ سے یہاں کسی بھی سکول یا کسی اور تعلیمی ادارے میں کوئی سرکاری تقریب منعقد نہیں کی گئی ۔ ٹیچرس ڈے کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور طلبہ مایوس ہوچکے ہیں تاہم نجی طور پر بچوں کے پڑھانے والے اساتذہ کے تئیں اپنی عقیدت اور اساتذہ کی عزت افزائی کیلئے طلبہ نے انہیں ذاتی طور پر تحائف سے نوازا اور انہیں اس دن کے حوالے سے مبارک باد پیش کی ۔

Comments are closed.