ہند پاک کے مابین کشیدگی کے چلتے سرحدوں پر بھی تنائو کا ماحول بدستور جاری

پونچھ سیکٹر میں پھر دونوں ممالک کے افواج ایک دوسرے سے لڑ پڑے ، کوئی نقصان نہیں

سرینگر/05ستمبر: ہند پاک کے مابین کشیدگی کے چلتے سرحدوں پر بھی تنائو کا ماحول بدستور جاری ہے ۔ سنیچروار کو ایک مرتبہ پھر پونچھ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے مابین آمنا سامنا ہوا جس دوران دونوں ممالک کے افواج نے ایک دوسرے کی کو نشانہ بنا کر فائرنگ اور شلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی ہائشی مکانوں کو نقصان ہو گیا ۔ادھر سرحدی آباد سماعت شکن دھماکوں کی آوازوں سے خوفزدہ ہوگئیں ۔دفاعی ترجمان نے ایک بار پھر پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہندوپاک سرحدوں پر کشیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ سنیچروار کوایک مرتبہ پھر سرحدوںپر کشیدگی کا ماحول دیکھنے کو ملا ۔دفاعی ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے شاہپور، کرنی اور دگوار سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر سنیچروار کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے شاہپور، کرنی اور دگوار سیکٹروں میں ایل او سی پر ہفتے کی صبح قریب سوا نو بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے اس حملے کا ’’بھرپور اور موثر‘‘ جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں جانب جدید جنگی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے سماعت شکن آوازوں کی وجہ سے سرحدی آبادی میں سخت خوف و دہشت پھیل گئی اور لوگ محفوظ جگہوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے دوران اب تک بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر طرفین کے مابین گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے کے زائد از دو ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔طرفین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور گذشتہ کچھ ماہ سے جاری کورونا وبا کے با وصف بھی سرحدیں لگاتار گرم ہیں جس سے آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا مزید مشکل بن گیا ہے۔

Comments are closed.