برستی بارش کے بیچ ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی مثال برقرار
شوپیان میں 103سالہ پنڈت خاتون کی آخری رسومات میں مسلم برادری کی شرکت
سرینگر/28اگست: جنوبی ضلع شوپیان میں ایک مرتبہ پھر ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی مثال دیکھنے کو ملی جب برستی بارشوں کے بیچ پنڈت خاتو ن کی آخری رسومات میں مسلم برادی نے حصہ لیا ۔ سی این آئی کے مطابق شوپیان کے پر گوچھی نامی علاقے میں جمعرات کو اس وقت فضا مغموم ہوئی جب علاقے کی 103سالہ پنڈت خاتون اومہ دیو کا انتقال ہو گیا ۔ علاقے میں پنڈت خاتون کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی غم و اندو کی لہر دوڑ گئی اور مقامی مسلم برادری نے مرحومہ کے گھر جاکر وہاں لواحقین کی ڈھارس بندھائی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ پنڈت خاتون کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی مقامی مسلم برادری سے وابستہ لوگوں کی کثیر تعداد نے مرحومہ کے گھر پہنچ کر ان کی ڈھارس بندھائی جبکہ برستی بارشوں کے بیچ انہو ں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات میں پنڈت خاندان کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ نمائندے کے مطابق مقامی مسلم برادری نے آخری رسومات کیلئے تمام تر لوازمات ادا کئے اور پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد انہوں نے دکھ زدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کی ۔ نمائندے نے بتایا کہ علاقے میں مرحومہ کا خاندان علاقے میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر ہے اور جب پنڈت کشمیر چھوڑ کر چلے گئے تو مرحومہ کے خاندان نے شوپیان میں ہی رہنے کا ترجیح دی تھی ۔ یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ اس سے قبل بھی ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی مثال کو روشن رکھتے ہوئے مسلم برادری نے کئی مرتبہ پنڈتوں کے آخری رسومات میں بھر پورحصہ لیا اور ان سے اظہار یکجہتی کی ۔
Comments are closed.