کووڈ19:سرکاری دفاتر میں ایس او پیز پر عمل نہیں ؛دفاتر میں نہ سماجی دوری اور ناہی ماسک کا کیا جاتا ہے استعمال

سرینگر/27اگست/سی این آئی// کووڈ 19کے پیش نظر جاری کردی ایس او پیز پر سرکاری دفاتر میں عمل درآمد نہیں ہورہا ہے ۔ ہیلتھ گائد لائن اور سرکاری احکامات صرف عام لوگوں کیلئے ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس جو وادی میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے سے بچنے کیلئے سرکار کی جانب سے جو احتیاطی تدابیر اپنانے اور ایس او پی جاری کیا گیا ہے اس پر عام لوگ تو عمل کرتے ہیں لیکن سرکاری دفاتر میں اس پر کسی بھی طرح کا عمل نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے یہ وائرس پھیلتا ہی جارہا ہے ۔ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین نہ تو سوشل دوری اور ناہی ماسک کااستعمال کرتے دیکھے جاتے ہیں ۔ کئی سرکاری دفاتر کا چکر کاٹنے کے بعد سی این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ سرکاری دفاتر میں آنے والے لوگوں کو اگرچہ ماسک کا استعمال کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور اس کو ملازمین سے کافی دور رہنے کی ہدایت دی جاتی ہے لیکن دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین سرکاری احکامات کی کھلم کھلا دھجیاں اُڑادیتے ہیں ۔ نہ کوئی ملازمین سماجی دوری برقراررکھنے میں یقین رکھتا ہے اور نا ہی ماسک کا استعمال کرنے پر عمل کیا جاتا ہے ۔ ایس او پیز صرف عام لوگوں کیلئے ہی ہے سرکاری ملازمین ایس او پیز سے مستثنیٰ رکھے گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ وادی کشمیر میں کوروناوائرس کا قہر جاری ہے اور روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اس وائرس میں مبتلاء ہورہے ہیں جبکہ اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس پر عوامی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون پے لاک ڈاون نافذ کیا گیا لیکن اس سے بھی وائرس کے پھیلائو میں کوئی کمی نہیں ہوئی ۔ تاہم ماہرین اس سلسلے میں کہتے ہیں کہ صرف احتیاطی تدابیر پر عمل ہی اس وائرس سے بچائو کا فی الحال ایک ذریعہ ہے ۔

Comments are closed.