ندی نالو ں میں طغیانی ،آج سے موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان / محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
سرینگر/27اگست/سی این آئی// ٹنل کے آر پار اور خطہ چناب کے علاقوں میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں جموں اور خطہ چناب کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پید ا ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں بھاری پیمانے پر نقصان بھی ہوگیا ۔ ادھر وادی کشمیر میںبھی مسلسل دوسرے روز بھی موسلا دار کا سلسلہ جاری رہا۔جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آئی جبکہ جہلم کے پانی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ بارشو ں کے نتیجے میں گرمی کی لہر میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشیں ہونے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے آج سے موسم میں بہتر ی آنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شدید ترین گرمی کے بعد بدھ کو موسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی اور شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں موسلا دار بارشیں ہوئی ۔جس کا سلسلہ جمعرات کو بھی دن بھر جاری رہا ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دوسرے اضلاع میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز بھی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں گرمی کازور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ ا س دوران ندی نالوں اور دریائوں میں پانی کی مقدار کافی کم ہونے کے نتیجے میں کسان اور زمیندار بھی پریشان تھے اور آج کی بارش سے ندی نالوں اور دریائوں و جھیلوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے کسان و زمیندار وں کے چہروں پر بھی خوشی ظاہر ہوئی ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں دوسرے روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ ۔وادی میں تازہ بارشوں سلسلہ شروع ہواجس کی وجہ سے معمول کے درجہ حرارت میں پھر سے ایک بار کمی واقع ہوئی۔ سرینگر سمیت وادی کے دوسرے علاقوں میںوقفہ وقفہ سے بارشیں ہوتی رہیں با۔رشوں کے نتیجے میں معمول کی سرگرمیوں میں خلل پڑا۔ نمائندے کے مطابق موسم کی غیر یقینی صورتحال اور بارشوں کے نتیجے میں اہلیان وادی نے گرمی کی شدت ترین لہر سے راحت حاصل کی۔ جبکہ موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں شمالی و جنو بی کشمیر کے اکثر و بیشتر ندی نالوں میں پانی کا بہاو تیز ہوگیا۔اسی دوران جموں میں بھی مسلسل بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقوںمیں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ شدید بارشوں نے خطہ پیر پنجال کے علاقوں میں بھاری پیمانے پرتباہی مچا دی ہے ۔ بھاری بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد کئی علاقوں میں رہائشی ڈھانچوں کو شدید نقصان ہو گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں رابطہ پل ڈھہ جانے سے کئی علاقوں کا رابطہ ہی منقطع ہو گیا جبکہ مکانوں میں بھی پانی گھس جانے کے نتیجے میں رہائشی کالونیاں بھی زیر آب آچکی ہے ۔ا دھر محکمہ موسمیات نے جمعہ کی صبح تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔ حکام نے مزید کہا کہ ایسا گذشتہ چالیس برس میں وہاں پہلی بار ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی سطح میں اب بتدریج کمی ہورہی ہے تاہم اچانک آئے سیلابی ریلوں کی وجہ سے کئی پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
Comments are closed.