بارشوں کے باعث پھسلن پیدا ہونے کے بعد بانڈی پورہ گزیز روڈ اور سرینگر لہہ شاہراہ پھر بھی ٹریفک معطل
سرینگر/27اگست: ٹنل کے آر پار مسلسل بارشوں کے باعث جمعرات کو تیسرے روز بھی سرینگر جموں شاہراہ تازہ پسیاں گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند رہی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر و مال بردار گاڑیاں کئی مقامات پر درماندہ ہو چکی ہے ۔ ادھر ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کو صاف کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔ اسی دوران شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ گزیز روڈ پر مسلسل بارشوں کی وجہ سے پھسلن پیدا ہونے کے بعد اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی جبکہ زوجیلا کے چند مقامات پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے سرینگر۔ لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل رہی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ٹنل کے آر پار مسلسل بارشوں کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاںگر آنے کے نتیجے میں شاہراہ تیسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند رہی ۔ نمائندنے نے ٹریفک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جموں شاہراہ پر متعدد مقامات پر زمینی تودے گر آنے بعدشاہراہ کوایک مرتبہ پھر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ ٹریفک حکام کے مطابق بانہال اور رام بن علاقوں کئی جگہوں پر زمینی تودے گر آئے ہیں اور درجنوں مقامات پر پتھر کھسک رہے ہیں۔ان مقامات میں شیر بی بی،مون پاسی،رامسو،پنتھیال،ڈگڈول،بیٹری چشمہ،مونکی موڑ،کلاموڑ،مارونگ،ترشول موڑ اور چندرکوٹ شامل ہیں۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلسل تودے گر آنے اور پتھر کھسکنے کی وجہ سے بحالی کام میں بھی رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔حکام کے مطابق شاہراہ پر تریشول موڑ،بیٹری چشمہ اور پنتھیال کے مقامات تودے گر آئے ہیں جس کے بعد مزدور اور مشینری کام پر ہیں تاکہ شاہراہ کو جلد از جلد ٹریفک کے قابل بنایا جاسکے۔۔خیال رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ بار بار بند ہونے کے نتیجے میںمسافروں کو کافی ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں مال بردار گاڑیاں درماند ہو نے کے باعث اشیاء خوردنی کی قلت پائی جا رہی ہے ۔ ادھر موسلا دھار بارشوں کے باوصف تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل وحمل میں رکاوٹیں پڑی ہیں۔اس دوران شمالی کشمیر میں 84 کلو میٹر طویل بانڈی پورہ – گریز روڈ پر مسلسل بارشوں کی وجہ سے پھسلن پیدا ہونے کے بعد اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وادی میں دو روز سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے زوجیلا کے کپٹن موڈ کے مقام پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے ٹریفک حکام نے شاہراہ پر احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمدورفت کو روک دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے لئے باڈر روڈس آرگنائزیشن نے پسیاں ہٹانے کے لئے مشینری کو کام پر لگایاہے ۔
Comments are closed.