ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس اعجاز خان کی صدارت میں منعقد
،ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ،اتحا د کیلئے سرگرمیاں تیز ،کوڈ سے جاں بحق ہوئے ڈاکٹروں کو خراج عقیدت پیش
سرینگر /26اگست/ کے پی ایس : ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی) (EJCCکی جانب سے مورخہ 26اگست 2020کو ڈائریکٹوریٹ آف ہاٹی کلچراینڈ مارکیٹنگ راجباغ سرینگر میں ایک غیر معمولی اجلاس زیر صدارت اعجاز احمد خان منعقد ہوا ہے جس میں تنظیم کے لیڈران اور نمائندگان کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔اس کے بعد تنظیمی امورات تفصیل کے ساتھ زیر بحث لائے گئے ۔اس موقعہ پر کورونا وائرس سے پیداشدہ صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مہلک وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی کافی ضرورت ہے ۔انہوں نے کوڈ 19میں مبتلا مریضوں کے تئیں طبی خدمات انجام دینے والے طبی ونیم طبی عملہ کی سراہنا کی اور ڈاکٹروں وپیرا میڈیکل عملہ سے وابستہ افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اس مہلک وائرس کے دوران اپنی جان جوکھم میں ڈال کر مریضوں کی خدمت کرتے کرتے خود کوروناوائرس کے شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ( (EJCC ایک تنظیم ہی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے یہ تنظیم ملازمین کی بقاء اور ان کو مراعات دلانے کے ساتھ ساتھ ٹریڈیونین تنظیموں کومتحد کرنے کیلئے متحرک ہے ۔انہوں نے تنظیم کو ہر سطح پر مستحکم بنانے اور ضلعی سطح پر تنظیم مضبوط وفعال بنانے کیلئے قائدین اور کارکنوں کو سرگرم عمل ہونا ہے ۔انہوں نے کہاکہ( EJCC)کے قائدین ملازمین کے حقوق کی خاطر ہر اقدام اٹھانے کیلئے ہروقت تیار ہیں ۔اجلاس میں بہ اتفاق رائے طے پایا گیا کہ عنقریب وزیر اعظم ،وزیر داخلہ، لفٹنٹ گورنر جموں وکشمیر اور چیف سیکریٹری کو میمورنڈم پیش کیا جائے گا جس میں فیئر پرائس شاپ ڈیلرس ،ڈیلی ویجرس ،این وائے سیز اور سرکاری محکمہ میں کام کرنے والے مزدوروں کی مستقلی کے معاملہ کو ان کے سامنے رکھیں گے اور سات سال سروس کے بعد عارضی ملازمین کی مستقلی پر زور دیں گے اور آنگن واڑی ورکروں وہلپروں کی ماہنانہ تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی مانگ دہراتے ہوئے ورکرس کو 20ہزار اور ہلپرس کو 10ہزار تنخواہ مقرر کرنے کا مطالبہ کریں گے ۔اجلاس میں ایک غیر معمولی فیصلہ لیا گیا کہ 3ستمبر کو(EJCC )کی قیادت ڈیویژنل کمشنر کو میمورنڈم پیش کرے گی ۔اجلاس میں اس بات کو زیربحث لایا یا کہ ٹریڈ یونین تنظیمیں بکھری ہوئی ہیں جبکہ ہم سبھوں کا دعوی ٰ ایک ہے ایک ہی مشن اور ایک ہی مقصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ (EJCC) کی قیادت تمام تنظیموں کو متحد کرنے اور ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی ۔اس موقعہ پر تمام محکموں کے اعلیٰ افسران پر زور دیا گیا کہ وہ DPCکو ہرچھ ماہ کے بعد ترتیب دیں تاکہ ملازمین کی بروقت پروموشن یقینی بن جائے گی ۔اجلاس میں شامل قائدین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر متعلقہ افسران نے اس میں لیت ولعل اور غفلت شعاری کا مظاہرہ کیا تو(EJCC) ہر شعبہ کے سربراہ کیخلاف احتجاجی مہم شروع کرے گی ۔انہوں نے واضح کیاحقوق کی پامالی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔اس موقعہ ایک ٹریڈ یونین لیڈر کے غیر ذمہ دارانہ بیان برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہ یہاں بیوکریسی اور کورپشن نہیں ہے۔ کیونکہ کئی عرصہ قبل یہ معاملہ اس وقت واضح ہوا کہ دوسری ریاستوں کے مقابلے میں جموں وکشمیر کورپشن سے پاک صاف ہے ۔اس موقعہ پر مذکورہ ٹریڈ یونین لیڈر کو خبردار کیا گیا کہ وہ سیاسی شبدہ بازی سے باز رہیں اور ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنے سے پرہیز کریں ۔
Comments are closed.