سابق ایم ایل سی سمیت مزید 9افراد کورنا سے جاںبحق ، مہلوکین کی تعداد 677تک پہنچ گئی

جموں کشمیر سے 655نئے مثبت معاملات ریکارڈ ،مثبت معاملات کی تعداد 35ہزار 135تک پہنچ گئی

تازہ معاملات میں کشمیر سے 497اور جموں سے 158نئے کیس ،528مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت

سرینگر/27اگست/: کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ جمعرات کو جموںکشمیر میںسابق ایم ایل سی سمیت 9مزید افراد وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیںجس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 677تک پہنچ گئی ۔اسی دوران بدھ کو مزید 655افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 497اور جموں سے 158نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 528مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔جمعرات کے روز مزید 9 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد677تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں جمعرات کو 9فراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ جن میں سے جموں کے کھٹوعہ ضلع سے تعلق رکھنے والا سابق ایم ایل سی بھی شامل ہے ۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاء تھے اور اْن کے علاج و معالجہ کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔ جمعرات کو مزید 9ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد 677تک پہنچ گئی ۔ اسی دوران بدھ کو مزید 655افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 497اور جموں سے 158نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 528مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔

Comments are closed.