اڈورہ رانگر ڈانگر پورہ میں دودھ گنگا کنال کا وجود ِخطرے میں

محکمہ اری گیشن کی عدم توجہی کا شاخسانہ ، حکام سے کنال کی شان رفتہ بحال کرنے کامطالبہ

سرینگر /27اگست/کے پی ایس : ضلع بڈگام کے چاڈورہ رانگر ڈانگر پورہ میں دودھ گنگا کنال جو کہ اپنی خوبصورتی سے کافی مشہور تھی اور یہ کنال ضلع بھر کی زمینوں کو سیراب کرنے میں کافی مدد گارثابت ہوتی تھی۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ نہر ڈانگر پورہ سے ہوکر بہتی تھی لیکن کچھ خود غرض لوگوں نے اس پر ناجائز قبضہ کر کے اس کا وجود ہی ختم کیا ہے۔اس سلسلے ایک مقامی باشندہ نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کی کہ یہ مذکورہ کنال کھنڈی پورہ سے ڈانگر پورہ تک بہتی تھی اور پورے علاقے کو سیراب کرتی تھی جس سے پیداوار میں کافی بہتری آتی تھی۔ اس ضمن میں علاقہ کے لوگوں نے کہا کہ یہ کنال پورے علاقے کیلئے فائدہ مند تھی اور قدرت کے طرف سے ہمارے لئے ایک انمول تحفہ تھا لیکن کچھ خود غرض لوگوں نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے اس پر ناجائز قبضہ کر کے اس کا نام نشان ہی مٹا دیا علاقہ کے لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ نے آج تک اس پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جس کی وجہ سے اس کنال کا وجود ہی ختم ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ سرکار ناجائز تجاوزات پر قبضہ ہٹانے کیلئے بڑے بڑے دعوے کرتی ہے لیکن زمینی سطح پر پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے انہوں نے اس ضمن میں گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کنال پر ناجائز قبضہ ہٹانے کیلئے متعلقہ محکمہ کو احکامات صادر کرے تاکہ یہ کنال پھرسے بحال ہوجائے اور پورا علاقہ اس کے پانی سے مستفید ہو۔

Comments are closed.