حکومت کی نجی کلینکوں کو کووڈ مثبت ، مشتبہ معاملات کی رپورٹ محکمہ صحت کو دینے کی ہدایت
سرینگر : وبائی امراض ایکٹ 1897 کی دفعہ 2 کے تحت تفویض اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے حکومت جموں کشمیر نے لفٹینٹ گورنر کی ہدایات پر آج نجی کلینکوں /نرسنگ ہومز جو جموں کشمیر یونین ٹیر ٹری میں کام کر رہے ہیں کو کووڈ 19 مثبت معاملات کی رپورٹ درج کرنے اور ایس اے آر آئی /آئی ایل آئی بیماریوں کے معاملات یا وہ معاملات جن میں ریڈیالوجیکل تشخیص سے کووڈ 19 ثابت ہو رہے ہوں کو فوری طور ناظمین صحت کشمیر /جموں یا متعلقہ چیف میڈیکل افسروں کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ادارے کو انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Comments are closed.