تحصیلدار ہندوارہ نے ایک ہی دن میں پانچ سو سے زائد ڈومسایل اسناد اجرا کئے

ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی اجراہی میں آڑے آرہی پریشانی دور کرنے اور ان سرٹفیکیٹس کو گاوں گاوں جاکر شہریوں میں فراہم کرنے کے لئے تحصیلدار ہندوارہ نے پہلے سے ہی اجرا شدہ کلیڈر کے مطابق ماگام علاقے میں آج ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کو پانچ سو کی قریب ڈومسائل سرٹفیکس فراہم کی گئی۔ جن شہریوں کے پاس سٹیٹ سبجیکٹ یا اور کوئی معقول دستاویز تھا انہیں کیمپ میں موقع ہی ڈومسائل سرٹفیکیٹ فراہم کی گئی۔
جس دروان کیمپ میں تحصیلدار ہندوارہ اعجازاحمد ودیگر ملازمین نے شرکت کی اور چند گھنٹوں میں ہی موقع پر ہی لوگوں میں یہ سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔
جن میں کچھ لوگوں نے پہلے ہی یہ ڈومسائل سرٹفیکیٹس آن لائن کی تھیں اور آج ان درخواست دہندگان میں بھی ڈومسائل سرٹفیکٹ فراہم کئے۔ اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد ہر علاقے میں کئے جارہا ہے جس سے لوگ اپنے ڈومسائل سرٹفیکیٹ بنا کسی پریشانی کے حاصل کرسکتے ہیں اس اقدام پر لوگوں نے تحصیلدار کی کافی سراہنا کی اور شکریہ بھی ادا کیا

Comments are closed.