سرینگر/27اگست/سی این آئی// جنوبی قصبہ پانپور میں بدھ کی شام ایک دلخراش واقعہ میں زمین تنازعہ کو لیکر نوجوان نے چچیرے بھائی کو چھرا گھونپ کر موت کی آغوش میں پہنچا دیا ۔ پولیس نے ملوث نوجوان کی گرفتاری عمل میںلاکر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بدھ کی شام پانپور کے چند پارا نامی علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب 22سالہ عادل احمد ڈار ولد علی محمد ڈار پر چچیرے بھائی اعجاز احمد ڈار نے تیز دھار والے چاقو سے حملہ کرکے اس کو ابد ی نیند سلا دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چند ہارا گاوں میں دو گھرانوں کے بیچ زمین تنازعہ کو لیکر جھگڑا ہوا جس کے دوران عادل احمد ڈار نامی نوجوان پر چچیرے بھائی اعجاز احمد نے چھری سے حملہ کرکے اْسے شدید زخمی کردیا۔اگرچہ شدید زخمی حالات میں عادل کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔علاقے میں واقعہ کی خبر پھیلتے ہی ہر سو خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جبکہ قیامت صغری بپا ہوئی ۔ ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ میں ملوث نوجوان کی گرفتاری عمل میں لاکر اسکو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور معاملے سے متعلق متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.