وادی میں مسلسل بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں یکایک گراوٹ

موسم سرماء سے قبل ہی سردی کا احساس، لوگ فرن، جرسی اور جیکٹ پہننے پر مجبور

سرینگر/27اگست:وادی میں گزشتہ روز سے جاری بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔ دور دراز علاقوں میں لوگ فرن پہننے پر مجبور ہوئے جبکہ شہر اور قصبوں میں لوگوں نے جرسی اور جیکٹوں کا استعمال کیا ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق وادی میں طویل مدت کے بعد گزشتہ روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے نتیجے میں درجہ حرارت حرارت 16ڈگری تک نیچے آگیا جس سے وادی میں موسم سرماء جیسی ٹھنڈ محسوس ہوئی ۔ درجہ حرارت میں یکایک گراوٹ کی وجہ سے وادی کے دور دراز علاقوں ، دیہات اور گائوں میں لوگوں نے فرن کا استعمال کیا جبکہ شہراور قصبہ جات میں لوگ جرسیاں اور جیکٹ پہننے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ وادی میں گشتہ روز لگ بھگ ساڑھے تین ماہ کے بعد بارش ہوئی اور طویل مدت تک موسم خشک رہنے اور درجہ حرارت بڑھنے کے بعد بارش نے لوگوں کو گرم ملبوسات پہننے پر مجبور کردیا ۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعرات دیر شب تک وادی میں موسم کی صورتحال ابتر رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔

Comments are closed.