کووڈلاک ڈائون کے چلتے طلبہ کو راحت ؛بابا غلام شاہ یونیورسٹی نے آن لائن داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی

سرینگر/27اگست/سی این آئی// کورنا وائرس کے چلتے طلبہ کو راحت دیتے ہوئے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نے مختلف کورسوں کیلئے آئن لائن داخلوں کی تاریخ میں 15ستمبر تک کی توسیع کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کی جانب سے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جا ری کرد ی گئی ہے جس میں یونیورسٹی میں مختلف پوسٹ گریجویٹ کورسوں کیلئے آن لائن داخلہ کورسوں کی تاریخوں میں توسیع کر دی گئی ہے ۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق طلبہ اب آن لائن داخلے 15ستمبر تک حاصل کر سکتے ہیں یا یونیورسٹی سے براہ راست رابطہ کرکے اس بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کورنا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈائون اور طلبہ کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے

Comments are closed.