فشریز محکمہ میں تعینا ت کیجول ملا زمین کی مستقلی ، تنخواہو ں کی واگزاری اور دیگر معاملات
فشریز ایمپلائیز ایسوسی ایشن نے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی
سرینگر/27اگست/سی این آئی// جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر پر محکمہ ٔ فشریز کے ملازمین کو درپیش ہنگامی مسائل کے ازالہ کرنے کا زور دیتے ہوئے فشریز ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے صدر خالد محمود نے کہا کہ ان کے کافی سارے مسائل پڑے ہوئے ان کی طرف خصوصی توجہ فراہم کی جائے تاکہ فشریز ملازمین بھی اپنی زندگی کے ایام سکون کے ساتھ گزار سکے ۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب سرینگر میںایجیک صدر اعجاز احمد خان اور اشتیاق بیگ کے ہمراہ ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فشریز ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے صدر خالد محمودنے کہا کہ محکمہ کے ملازمین کے درجنوں مطالبات پڑے ہوئے ہیں جن کو حل کرانے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں ناخوشگوار واقعات کا ایک سلسلہ پیش آیا جس میںمحکمہ میں موجود چند مفاد خصوصی رکھنے والے عنا صر نے محکمہ کی تصویر کر نے میں کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا ۔محکمہ فشریز ایک چھو ٹا مگر ابھر تا ہو ا محکمہ ہے جس کے لئے سبھی ملازمین چاہے وہ مستقل ہو ں یا غیر مستقل سبھی نے بڑی جا نفشانی اور ہمدردی کے ساتھ کام کیا ہے ۔فارموں میں کا م کر نے والے ،Feedملز میں کا م کر نے والے،ہیچریزمیں کام کر نے والے اور ٹرائوٹ فارمز میں کا م کر نے والے ہما رے ملازمین محکمہ کی فلاح و بقاء کے لئے ہر ممکن کو شش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ل ہو ا جس میں ایک ساتھی ملازم اس بات کا الزام لگا رہا تھا کہ محکمہ کے ڈائر یکٹر کے خلاف اینٹی کر پشن بیو رو میں کئی مقدما ت درج ہیں اور انہوں نے غیر قانونی طور پر NOCحاصل کی جس کے نتیجہ میں ڈائر یکٹر کے عہدے پر پہنچ گئے ۔مذکو رہ ملازم نے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ کسی کے اے ایس یا آئی اے ایس افسر کو محکمہ کے ڈائر یکٹر کا عہدہ دیا جا نا چاہئے ۔علاوہ ازیں ایسو سی ایشن اس با ت کا مطالبہ کر تی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائر ل ہو نے والے ویڈیو کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی جا نی چاہئے تاکہ حقائق منظر عام پر آسکیں ۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایشن حکا م بالا سے مطالبہ کر تی ہے کہ فشریز محکمہ کے افسران کی ریگو لرائزیشن اور تر قیاں فوری طور پر عمل میں لا ئی جا ئیں اور اس سے محکمہ کے کا م کا ج میں بھی سدھا ر آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ اب جبکہ حکو مت جموں و کشمیر نے SRO-520کے تحت کیجول ملازمین کی مستقلی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تو ایسو سی ایشن اس بات کا پُر زور مطالبہ کر تی ہے کہ محکمہ میں تعینا ت کیجول ملا زمین کی نو کریو ں کو مستقل کیا جا ان چاہئے ۔ ساتھ ہی محکمہ فشریز کو جب وائلڈ لائف محکمہ سے الگ کیا گیا تو اس وقت سے ہی محکمہ میں کا م کر نے والے ملازمین اور دیگر متعلقہ محکمہ جا ت کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دیکھنے کو مل رہی ہے ۔محکمہ کے ملازمین اپنے ہی مد مقابل دیگر محکموں کے ملازمین سے کم تنخواہیں وصول کر تے ہیں اور ہم نے با ر با ر اس با ت کا مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں میں پا ئی جا نے والی اس تفا وت کو دور کیا جا نا چاہئے۔ خالد محمود نے مزید کہا کہ ٹرائوٹ نالوں جو کہ جموں وکشمیر میں سیا حت اور ماہی گیری کے میدان میں ایک اہم رول ادا کر تے ہیں کو ہر حال میں بچایا جا نا چاہئے تھا مگر ان اثاثوں کی پرواہ کئے بغیر ہی ٹینڈر جا ری کئے گئے ۔ایسو سی ایشن اس پر یس کا نفر نس کے ذریعہ سے لیفٹنٹ گور نر سے اپیل کر تی ہے کہ نکا سی کے اس عمل پر فوری طور رو ک لگا ئی جا نی چاہئے اور اس سلسلے میں NOCکی اجرائی میں فشریز محکمہ کو حصہ دار بنایا جا ان چاہئے ۔
Comments are closed.