سرینگر/27اگست: ایک فوجی کپٹین نے اپنی اہلیہ پر بارہ بور بندوق سے گولی چلاکر اس کو شدید زخمی کردیا ہے جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک ریٹائرڈ آرمی کپٹن نے فلمی انداز میں اپنی اہلیہ پر بارہ بور بندوق سے گولی مار کر اس کو زخمی کردیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ شوک بابا نامی علاقے میں ایک سابق فوجی کپٹن نے 50برس کی خاتون فاطمہ بیگم جو اس کی اہلیہ بتائی جاتی ہے کسی معاملے پر توں توں میں ہوئی جس کے بعد فوجی افسر نے طیش میں آکر فلمی انداز میں بندوق اُٹھاکر اہلیہ پر گولی چلائی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوئی اور اس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اس کو نازک حالت میں سرینگر پہنچایا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ ایجنسی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.