کنگن اور ولی وار گاندربل میں بادل پھٹے سے سیلابی صورتحال؛ مکانوں اور فصلوں کو بھی نقصان

سرینگر /26اگست/ کے پی ایس: وسطی ضلع گاندربل کے کئی علاقوں میں صبح سے موسلادھار بارشوں اور بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق کنگن نجون میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوا۔ جب نیل نجون میں اچانک بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور پانی کے تیز بہائو سے پوری بستی اس کی لپیٹ میں آئی ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ پانی کے اس تیز بہائو سے کھڑی فصلوں کو کافی نقصان پہنچ گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ بالاپتی ڑونٹ ولی وار میں بھی بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور مذکورہ بستی میں ہل چل مچ گئی ۔پانی کی سیلابی صورتحال سے فصلوں کو نقصان پہنچا اور لوگوں کا عبور مرور محدود ہوگیا ۔جبکہ علاقہ بھر میں اس صورتحال کے بعد لوگوں میں خوف پھیل گیا ۔

Comments are closed.