سرینگر /26اگست/ کے پی ایس : شمالی کشمیر ضلع بانڈی پورہ کے گنڈجہانگیر علاقے میں قائم نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر ( این ٹی پی ایچ سی ) میں طبی سہولیاتکی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو بہت ساری دقتوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے اس ضمن میں علاقے کے لوگوں نے کشمیر پریس سروس نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اسپتال میں نا صرف بنیادی سہولیات کا فقدان ہے بلکہ ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سے بھی یہاں کے مریضوں کو علاج و معالجہ کیلئے دوسرے اسپتالوں کی طرف رخ کرنا پڑتا ہے ۔نائدکھئے یا حاجن میںقائم اسپتالوں میں علاج ومعالجہ کرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ عام لوگوں کو اس سے سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے م۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ ہم نے کئی بار متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں اس بات کو لایا کہ وہ اس اسپتال میں ایک تو پوری سہولیات میسر رکھے اور ساتھ ہی علاج و معالجہ کیلئے ڈاکٹر وں کو دن رات مذکورہ طبی مرکز میں تعینات رکھیںلیکن بدقسمتی سے آج تک کوئی خاطر خواہ کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کے نتیجے میں لوگوں کو بہت ساری دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گنڈجہانگیر میں قائم اسپتال میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.