تازہ معاملات میں کشمیر سے 509اور جموں سے 195نئے کیس ریکارڈ ، 599مریض صحت یاب
سرینگر/26اگست: کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ بدھ کو جموںکشمیر میں مزید10افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیںجس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 667تک پہنچ گئی ۔تازہ اموات میں 8کا تعلق کشمیرجبکہ 2کا تعلق صوبہ جموںسے تھا۔ اسی دوران بدھ کو مزید 704افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 509اور جموں سے 195نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 599مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ بدھ کے روز مزید 10 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد667تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں بدھ کو 10فراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ حکام نے بدھ کو بتایا کہ جموں کشمیر میں مزید10افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔گذشتہ رات سے جو دس افراد جاں بحق ہوگئے اْن میں سے8کا تعلق کشمیرجبکہ 2کا تعلق صوبہ جموںسے تھا۔وادی کے جو آٹھ افراد انتقال کرگئے اْن میں سے ایک فتح کدل سرینگر کا رہنے والا تھا جس کی عمر70برس تھی اور وہ سی ڈی اسپتال میں انتقال کرگیا۔ایک اور 75سالہ شہری اولڈ برزلہ سرینگر کا رہنے والا تھا جو سکمز صورہ میں چل بسا۔نوہٹہ سرینگر کا55سالہ شہری بھی کورونا سے مرنے والوں میں شامل ہے۔ سکمز صورہ میں ہی کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک61سالہ خاتون بھی شامل ہے۔اسی طرح لیتر پلوامہ کی ایک 60سالہ خاتون اورنارہ بل بڈگام کا ایک65سالہ شہری بھی کورونا سے مرنے والوں میں شامل ہیں جو بالترتیب سکمز صورہ اور سکمز بمنہ میں انتقال کرگئے۔ وادی سے جو مزید دو افراد کورونا سے ازجان ہوگئے اْن میں کنچن گاندربل کی ایک40سالہ خاتون اورگوپالپورہ اننت ناگ کا ایک75سالہ شہری شامل ہیں۔صوبہ جموں میں جو دو کورونا ہلاکتیں ہوئیں اْن میں راجوری کا رہنے والا ایک70سالہ شہری اور ناگ بنی جموں کا رہنے والا58سالہ شہری شامل ہیں۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاء تھے اور اْن کے علاج و معالجہ کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔ بدھ کو مزید 10ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد 667تک پہنچ گئی ۔ اسی دوران بدھ کو مزید 704افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 509اور جموں سے 195نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 599مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔ ایجنسی
Comments are closed.