ہم خطے میں امن اور ترقی چاہتے ہیں ، جموں و کشمیر امن کی راہ پر گامزن
سرینگر/26اگست: جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے مودی سرکار وعدہ بند ہے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی نائب صدر اور جموں و کشمیر انچارج اونیش رائے رائے کھنہ نے کہا کہ حالات ساز گار ہوتے ہی جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق بی جے پی کی جموں کشمیر ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد ایک معروف انگریزی روزنامہ کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران بی جے پی کے قومی نائب صدر اور جموں و کشمیر انچارج انیش رائے رائے کھنہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں ریاستی درجہ بحال کرنے کیلئے مودی سرکار وعدہ بند ہے اور اس کو حمتی شکل دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر کو ریاست کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور جب حالات سازگار ہوجاتے ہیں اس کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی جموں کشمیر نے نریندر مودی حکومت کی اسکیموں کو عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کو لاگو کیا جارہا ہے۔ جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو بی جے پی حکومت نے کہا ہے اور ہم اس کو پورا کریں گے کیونکہ صورتحال بہتر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا ،ہم خطے میں امن اور ترقی چاہتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جموں و کشمیر اس راہ پر گامزن ہے۔”مودی حکومت نے متعدد اسکیموں کو نافذ کیا ہے۔ سیاحت ہی لوگوں کی اہم صنعت اور آمدنی کا ذریعہ ہے اور ہم اس کو مزید مستحکم کرنے کو یقینی بنائیں گے۔گپگار اعلامیہ کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کھنہ نے کہا کہ دفعہ 370پانچ اگست 2019 سے پہلے موجود تھااور اب یہ غیر قانونی ہے ۔ UT میں بی جے پی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کے معاملے پر کھنہ نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ، "ایک عمل ہے جس پر عمل کرنا ہے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔”کھنہ نے کہا کہ ہر علاقے میں بوتھ کی سطح پر ریاستی یونٹ کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ "ہمیں اپنے بوتھ کو مضبوط بنانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس میں تمام ذاتوں کی نمائندگی ہو۔” ایجنسی
Comments are closed.