وترگام رفیع آباد رسیونگ اسٹیشن سے منسلک دیہات گھپ اندھیرے میں

لاک ڈاون اور شدت گرمی کے بیچ بجلی کی عدم دستیابی ناانصافی ،لوگوں نے دی احتجاج کی دھمکی

سرینگر /25اگست / کے پی ایس : علاقہ رفیع آباد میں بجلی شٹ ڈاون کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کہا کہ وتر گام ریسیونگ اسٹیشن کے ساتھ منسلک تمام دیہات گذشتہ دنوں سے مسلسل گھپ اندھیرے میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شدت گرمی کے دوران برقی رو سے محروم رکھنا لوگوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی آجکل ایک ضرورت ہی نہیں بلکہ زندگی کیلئے بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہیں ۔دوسری طرف بجلی کی شٹر ڈاون پالیسی سے لوگ سہم گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کا قوت برداشت تبدیل ہورہا ہے ۔سیول سوسائٹی کے صدر بشارت معراج نے کشمیر پریس سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈنگی وچھہ اور اس کے ملحقہ دیہات میںبجلی کی مسلسل عدم دستیابی کولیکر متعلقہ افسران کے ساتھ رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ بجلی کھمبے نصب کرنے کیلئے بجلی شٹ ڈاون کی ضرورت پڑی اسی لئے بجلی ترسیل ،متاثر ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران کا جواب غیر معقول اور غیر اطمینان بخش تھا ۔ اس سلسلے میں ا نہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سڑکوں پر آکر خیمہ زن ہونگے اور محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف زور دار مہم شروع کریں گے ۔اس کے بعد جو بھی نتائج سامنے آئیں گے ۔اس کی ساری ذمہ داری متعلقہ افسران عائد ہوگی ۔

Comments are closed.