گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کیجول لیبروں نے کیا احتجاج

v بیس برسوںسے سرکاری طور نظر انداز ،گورنر انتظامیہ سے مستقلی کا کیامطالبہ

سرینگر /25اگست / کے پی ایس :گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں گذشتہ بیس برسوں سے کام کررہے کیجول لیبر مستقل نہیں ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں وہ ذہنی کوفت کے شکار ہوئے ہیں اور محکمہ کی عدم توجہی کیخلاف نالاں ہیں ۔کے پی ایس نمائندے کے مطابق کیجول لیبروں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا ۔ احتجاج میں شامل لیجول لیبراپنی نوکریوں کو مستقل بنانے کا مطالبہ کررہے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ کیجول لیبروں کی خاصی تعدا د احتجاج میںشامل تھی ۔اور ان کا کہناتھا کہ وہ محکمہ ہذا میں کم کفافہ گذشتہ بیس برسوں سے تن دہی کے ساتھ کام کررہے ہیں لیکن ان کی محنت شاقہ پر کوئی توجہ نہیں دی جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں وہ ماہانہ تنخواہوں پر وہ اوسط اعتبار سے بھی اپنا گذار ا نہیں کرسکتے ہیں اور اپنے اہل وعیال کی پروش کرنے سے بھی قاصر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کشمکش کی زند گی میں وہ ذہنی کوفت کے شکار ہوئے ہیں ۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہاکہ اگر سرکار درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیوں کیلئے نوٹس جاری کرتے ہیں تو بیس برسوں سے کام کررہے عارضی ملازمین کو نظر انداز کیوں کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے ۔تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے اور وہ بھی آرام دہ زندگی بسر کرسکیں ۔

Comments are closed.