گاندربل میں پولیس افسر دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پائپ لائن پھٹ جانے سے زخمی ہونے والا فوجی اہلکار زندگی کی جنگ ہار گیا

سرینگر/24اگست: جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک پولیس افسرا گاندربل میں دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے ۔ ادھر شمالی کشمیر میں پائن لائن دھماکے میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ کانل ون سے تعلق رکھنے والا ایک ASIعبدالغنی نائکو ولد مرحوم غلام رسول نائکو جو کہ گاندربل میں تعینات تھا دوران ڈیوٹی پولیس افسر نے سینے میں شدید درد کی شکات کی جس کے بعد اسے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مذکورہ پولیس افسر کو سرینگر منتقل کیا تاہم سرینگر سکمز پہننے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ ادھر شمالی کشمیر کے جگو پوسٹ میں پائپ لائن پھٹ جانے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا تھا جو سرینگر کے فوجی اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ فوجی اہلکار جھلس جانے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ ایجنسی

Comments are closed.