ضلع کپوارہ میں ای لوک عدالتوں کا انعقاد 279کیسوں کو حل کر کے 6255400روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا

سرینگر /22اگست / کے پی ایس :جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع کپواڑہ میں بھی سنیچروار کو لوک عدالتوں کا انعقاد ہوا ۔جس دوران 279کیسوں کو حل کر کے 6255400روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔ کے پی ایس کے مطابق جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر 22اگست 2020کو ضلع کپوارہ میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اٹھارٹیز کی جانب سے ای لوک عدالت /وی سی لوک عدالت کاانعقاد ہوا جس دوران 6بنچوں کی تشکیل دی گئی تھی ۔ان میں سے 2بینچ کپوارہ ،2ہندوارہ ، ایک سوگام اور ایک ٹنگڈار میں تشکیل دیا گیا تھا۔ پہلے بینچ جو کہ کپوارہ میں تشکیل دیا گیا تھا کی سربراہی اندر سنگھ (پی ڈی جے کپوارہ)کر رہے تھے اور اس بینچ میں ایڈوکیٹ بلال احمد بطور ممبرشامل تھے۔ دوسرے بینچ کی صدارت کوثر احمد قریشی (ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ہندوارہ) اور اس میں ایڈوکیٹ شہنواز امین وانی بطور ممبر شامل رہے۔ تیسر ے بینچ کی سربراہی چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہندوارہ ( سی جی ایم )سنیل سانگرانے کی جبکہ فیروز احمد خان (منصف جے ایم آئی سی /ہندوارہ) بطور ممبر شامل رہے۔ چوتھے بینچ کی صدارت اشتیاق احمد بابا (منصف /جے آئی ایم سی کرالہ پورہ ) نے کی اور اس میں رفاقت حسین (منصف جے ایم آئی سی کپوارہ )نے بطور ممبر شرکت کی۔اسی طرح سے پانچواں بینچ جاوید احمد پرے (منصف /جے ایم آئی سی سوگام)کی صدارت میں منعقد ہوا اور اس میں ایڈوکیٹ جی ایم شاہین ممبرکے بطو ر شامل رہے۔ چھٹا بینچ شبیر احمد منصف /جے ایم آئی سی ٹنگڈار) کی سربراہی میں منعقد ہوا اور اس میں جمیل احمد ایڈوکیٹ بطور ممبر شامل رہے۔ضلع میں منعقدہ ای لوک عدالتوں میں کل ملا کر 291کیسوں کو رکھا گیا جس میں سے 279کو حل کیا گیا اور اس دوران 6255400روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔ان لوک عدالتوں میں جو کیس حل کئے گئے ان میں ایم اے سی ٹی کے 8کیسوں کو حل کرکے 5180000روپے بطور جرمانہ وصول کئے گئے جبکہ ایک بنک کیس کو حل کرکے 210000روپے جرمانہ وصول کئے گئے اس کے علاوہ ٹریفک اور دیگر سیول معاملات کے کیسوں کو بھی نپٹایا گیا اور کل ملاکر 6255400روپے بطور جرمانہ وصول کئے گئے۔

Comments are closed.