ورنولالوب میں مولانا انور شاہ کشمیر ی ؒکا آبائی مکان ؛سرکار کی عدم توجہی کا شکار ،تاریخی حیثیت رکھنے والے مکان کو دلکش بنانا ناگزیر

سرینگر /23اگست / کے پی ایس : عالمی شہرت یافتہ عالم دین ،محدث اور اسلامی اسکالر مولانا انور شاہ کشمیری ؒ وادی کشمیر کے پُررونق اور خوبصورت علاقہ لولاب کے ورنوگائوں میں پیدا ہوئے ہیں جو آجکل انور آباد کے نام سے ہی مشہور ہے ۔انور آباد (ورنو) لولاب ہی مولانا کا آبائی وطن ہے اور اسی جگہ پر ان کا لکڑیوں سے بنا ہوا پُر ڈائزئن رہائشی کا مکان آج اپنی ہیت میں موجود ہے ۔مکان کی تاریخی حیثیت کے باوجود بھی سرکار نے اب تک کوئی توجہ نہیں دی ہے ۔حالانکہ مولانا انور شاہ کشمیر یؒ نے جہاں برصغیر میں غیرمعمولی دینی خدمات انجام دی وہیں انہوں نے عالمی سطح پر اپنی قابلیت اور ذہانت کا سکہ جمادیا ۔وہ اسلامی ادارہ دیوبند کے مہتمم بھی رہے ہیں جبکہ ان کے فرزاندان مولانا انظر شاہ کشمیر یؒ اور مولانا اخضر شاہ کشمیری ؒ نے بھی برصغیر ہند میں اپنی دینی اور سیاسی خدمات انجام دئے ہیں ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ سرکار سیاحتی مقامات اور قدیم تاریخی عمارتوں کو مزّین اور ان کی جدید تقاضوں کے مطابق مرمت کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لیکن تاریخی حیثیت رکھنے والے انور شاہ کشمیری ؒ کے رہائشی مکان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام اور گورنرانتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مولاناکشمیری ؒ کے رہائشی مکان کی جدید تقاضوں کیمطابق مرمت کی جائے تاکہ یہ یادگاری عمارت ضائع ہونے سے بچ جائے گئی ۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی اثاثہ ہے اور اس کو بچانے حکومت اور عوام کی ذمہ داری ہے۔

Comments are closed.