سرینگر/22اگست// پونچھ کے لوران علاقے میں ایک پہاڑی سے گھاس کاٹنے کے دوران ایک بیس برس کا نوجوان پھسل کر نیچے گر کر ہلاک ہوا ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق جموں کے ضلع پونچھ میں لوران علاقے میں ایک بیس برس کا نوجوان جس کی شناخت ذاکر حسین ولد نذیر حسین ساکن ناگہ ناری منڈی ڈھوک پتھرن لوران میں ایک پہاڑی پر گھاس کاٹنے گیا تھا جس دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہوا ۔ ذاکر کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسرنے بتایا کہ جوہنی ہمیں اس حادثے کی خبر موصول ہوئی تو پولیس کی ٹیم فوری طور پر حادثے کی جگہ پہنچی جہاں سے مذکورہ نوجوان کو ہسپتال پہنچایا تاہم و ہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ادھربارہمولہ ضلع کے قصبہ اوڑی میں آج ایک گاڑی دریائے جہلم کے کنارے دوران سفر سڑک کے پھسل کر نیچے جاگری جس میں ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے ۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں ایک گاڑی مہندرا وین زیر نمبرJKOIM-6349جو کہ اوڑی سے بارہمولہ کی طرف جارہی تھی راجوارنی کے نزدیک سڑک کے پھسل کر دریائے جہلم کے کنارے جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور 45سالہ غلام محمد ولد غلام احمد ساکن خادنیار بارہمولہ زخمی ہوا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔
سی این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.