سرینگر/22اگست: اونتی پورہ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کرکے اس کے خلا ف کیس درج کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری ہے اس سلسلے میں پولیس نے آج کاٹی پورہ چیرسو ااونتی پورہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت آزاد احمد کے بطور ہوئی ہے ۔ مذکورہ شخص ایک موٹر سائکل پر سوار تھا جس دوران پولیس نے اس کو روک کر اسکی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے 500گرام ’’چرس‘‘ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے 15,500روپے نقدی بھی برآمد کرلی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے ملزم سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.