میویشی فروخت کرکے بیٹی کی شادی کیلئے جمع ایک لاکھ روپے آن لائن جعلساز نے لوٹ لی

شوپیان کے غریب کنبے کو چونا لگا ، انتظامیہ سے کارورائی اور مالی امداد کی درمندانہ اپیل

سرینگر/21اگست: جموں کشمیر میں آن لائن جعلساز کے بڑھتے رجحان کے بیچ پہاڑی ضلع شوپیان کے ایک غریب کنبے کو ایک لاکھ روپے کا چونا لگایا گیا ہے ۔ غریب کنبے نے انتظامیہ سے اب مدد کی اپیل کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر خاص کر وادی میں آئن لائن فون کالز کے ذریعے لوگوں کو ٹھگنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کوشش میں ابھی تک کئی افراد سے لاکھوں روپے کی رقم لوٹ لی گئی ہے ۔ اگرچہ سائبر پولیس اس طرح کے جعلساز کو بے نقاب کرنے کی کوششوں میںمصروف ہے تاہم وادی کشمیر میں اس کا آئے روز رجحان بڑھتا جا رہا ہے جس کے چلتے پہاڑی ضلع شوپیان میں ایک غریب کنبے کو آن لائن فون کالز کے ذریعے ایک لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی گئی ہے ۔ شوپیان کے پہو نامی علاقے سے تعلق رکھنے والے غلام محمد ڈار نے بتایا کہ انہیں 10اگست کو ایک فون کال موصول ہوئی جس دوران فون کرنے والے نے خود کو بینک ملازم جتا کر او ٹی پی مانگ لیا اور مذکورہ فون کالر کو او ٹی پی دینے پر انہوں نے بینک سے ایک لاکھ روپے کھو دئے ۔ ڈار جو کہ پانچ بیٹیوں کا باپ ہے نے کہا کہ انہوںنے مویشی فروخت کرکے بیٹی کی شادی کیلئے یہ پیسے جمع کر رکھے تھے تاہم انہیں آن لائن جعلسازوں نے لوٹ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کے گھروں میںکوئی بھی پیسہ نہیںہے اور نہ ہی کھانے والا کوئی ہے لہذا انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس کی مالی امداد کی جائے ۔ خیال رہے کہ غلام محمد ڈار کا پہلا واقعہ نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ لوگوں سے آن لائن فون کالز کے ذریعے پیسے لوٹ لئے گئے ہیںجس کے بعد سائبر پولیس نے متحرک ہوکر ان جعلسازوں کے خلاف کارورائی شروع کر دی ہے اور کئی مرتبہ پیسے بھی واپس وصول کر دئے گئے ہیں ۔ سی این آئی

Comments are closed.