سرینگر/20اگست: پہاڑی سے گھاس کاٹنے کے دوران ایک شخص پھسل کر 400میٹر نیچے گر کر ہلاک ہوا ہے ۔ادھر ضلع پونچھ میں ہی ایک سومو گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس میں سوار قریب 8افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کالابن منڈھیر پونچھ میں ایک 62برس کا شہری برکت حسین ولد شاہ ولی اپنے گھر سے تھوڑی دور ایک پہاڑی سے جانوروں کیلئے گھاس کاٹنے کے دوران پیر پھسل کر پہاڑی سے قریب 400میٹر نیچے گر کر شدید زخمی ہوا مذکورہ شخص کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایچ او مینڈھر نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ ادھر ضلع پونچھ میں ہی ایک سومو گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس میں سوار قریب 8افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ پونچھ کے بہرا سے منڈھیر جانے والی ایک سومو گاڑی زیر نمبر(JK02AB-5463)بروالا محلہ کے نزدیک حادثے کی شکار ہوئی۔ گاڑی میں سوار آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت مزمل احمد، رضاء محمد، محمد ایوب، وزیر محمد ، مزار حیات ، محمد صغیر اور ماجد علی کے بطور ہوئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثے زخمی ہونے والے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جن کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری بھیج دیا گیا ہے ۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بی ایم او منڈھیر نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.