پونچھ میں المناک حادثہ؛8افراد زخمی،دو کی حالت نازک

پونچھ /20اگست /کے پی ایس : پونچھ میں سوموگاڑی کو دلدوز حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق پونچھ میں سفر کے دوران بہرا سے میندھرجانے والی سومو گاڑی زیر نمبر JK02AB_5463کو محلہ بروالا کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔اس دوران 8افراد زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ان میں سے سات کی شناخت مزمل احمد ،رضا ماہد ،محمد ایوب،وزیر محمد،مظر حیات ،محمد صغیراور ماجد علی ساکنان بہرا کے بطور ہوئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کے فوراً بعد ایس ایچ اومیندھر منظور کوہلی پولیس ٹیم سمیت جائے واردات پر پہنچے اور زخمیوں کو ایس ڈی ایچ میندھر منتقل کیا جن میں ماجد علی اور مظر حیات کی حالت نازک بتائی ۔بی ایم او میندھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 8افراد کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جن میں دو کی حالت تشویشناک تھی ان کو مزید علاج ومعالجہ کےلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا

Comments are closed.