نوگام حملہ:اپنی پارٹی نے کی مزمت، مہلوکین کے لواحقین سے کیا ہمدری کا اظہار
سرینگر/14اگست/کے پی ایس: جموں کشمیر اپنی پارٹی نے نوگام حملہ کی مذمت کی جس میں دو پولیس اہلکارفیاض احمد اور اشفاق احمد ازجان ہوئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ۔پارٹی کے ترجمان نے ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ انسانیت سوز ہے ۔انہوں نے کہاکہ تشدد کسی مسلے کا حل نہیں بلکہ اس سے دل رنجیدہ ہوجاتے ہیں ۔انہوں۔نے کہاکہ تشدد مذہبی ،اخلاقی ،سیاسی اور انسانی اقدار کی پامالی ہے اورکسی بھی طرح جائز نہیں۔ہے ۔انہوں۔نے کہاکہ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ پُر تشدد واقعات کی وجہ سے ہم قیمتی جانیں کھوجاتے ہیں اور برسوں سے اس طرح کی مصیبتیں جھیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو انسانی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے ہرسطح پر ان حملوں کی مذمت کی جانی چاہئے ۔انہوں نے گہرے رنج وغم۔کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کی اور زخمی اہلکار کی فوری صحت یابی کےلئے دعا کی
Comments are closed.