پی ایچ ای ڈویژن ہندوارہ کا کیشر لاکھوں روپے کی دھاندلیوں میں ملوث؛فرضی بلیں بنا کر خزانہ عامرہ کو لوٹنے میں گذشتہ 5برسوں سے مصروف عمل
سرینگر/12اگست/کے پی ایس/: پی ایچ ای ڈویژن ہندوارہ میں کلاس فورتھ کیشر نے ڈویژن فرضی بلوں کے عوض لاکھوں روپے کی رقم لوٹ کر سرینگر اور ہندوارہ میں بڑے پیمانے پر جائیدار اکھٹے کررکھی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امتیاز احمد نامی اس کیشر نے گذشتہ پانچ چھ برسوں کے دوران بڑے بڑے آفیسروں کو شیشے میں اتار کر 2کروڑ سے زائید رقم کی فرضی بلیں خزانہ عامرہ سے نکال دی ہیں اور فیلڈ ملازموں کے کئے گئے چھوٹے چھوٹے کاموں کو سٹیج ٹھیکداروں کے نام پر بلیں بنا کر بڑے پیمانے پر رقم ہڑپ کررہا ہے ۔ گذشتہ دنوں امتیاز احمد نامی اس کیشر نے کئی ٹھیکداروں سے سازباز کرکے لاکھوں روپے کی رقم ایک بار پھر ایگزیکٹیو انجینئر سے دستخط کرکے لائے جنہیں خزانہ عامرہ سے نکال کر بندر بانٹ کیا جاتا ہے۔ اس کلاس فورتھ ملازم کے گردن کی چمڑی اس قدر موٹی ہوگئی ہے کہ اس سے اچھا کام کرنے کیلئے کہیں تو اسے دشوارہی نہیں ہوتا ہے۔ بلکہ یہ روز مرہ کے کام کرنے سے صاف انکار کرتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پی ایچ ای ڈویژن ہندوارہ میں کئی ٹھیکداروں کے نام پر (Languish) کے تحت آئی ہوئی تقریباً 42کروڑ روپے کی رقم کو واگزار کرنے میں باضابطہ کمیشن طلب کیا ہے اور نہ دینے والے کو رقم سے ہاتھ دھونے کی دھمکی دیتا ہے۔ مذکورہ کیشر نے سرینگر میں 80لاکھ روپے سے زائد رقم کا ایک رہائشی مکان خرید لیا ہے، جس کی لسٹ شاید ابھی ویجی لینس کے گوشوارہ میں نہیں دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اگر اس شخص کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو ہندوارہ پی ایچ ای ڈویژن میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.