سرینگر/12اگست:سیاحتی مقام گریز میں کورنا وائر س سے دوسری موت کے ساتھ ہی شمالی ضلع بانڈی پورہ میں مہلک وبائی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 19تک پہنچ گئی ہے ۔ سی این آئی کو گریز سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کے روز گریز میں کورنا وائرس سے ایک اور خاتون کی موت واقع ہوئی ہے ۔ نمائندے کے مطابق بکتور گریز سے تعلق رکھنے والی ایک 65سالہ خاتون بدھ کے روز کورنا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد از جاںہو ئی ۔ نمائندے کے مطابق مذکورہ خاتون نے کل سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیںنزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیںمزید علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کر دیا جہاں وہ بدھ کی صبح زندگی کی جنگ پار گئی ۔ مذکورہ خاتون کو اسپتال میںکورنا وائرس ٹیسٹ کرایا جس کیلئے وہ مثبت آئی ۔ بلاک میڈیکل افسر گریز نے مذکورہ خاتون کے موت کی تصدیق کی ہے ۔ ادھر گریز میںکورنا وائرس سے دوسری موت کے ساتھ ہی بانڈی پورہ ضلع میں ابھی تک مہلک وبائی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 19پہنچ گئی جن میں سمبل بلاک سے 10، بانڈی پورہ سے سات اور گریز بلاک سے دو اموات ریکارڈ کی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.