شوپیان انکاوٹر:عوامی نیشنل کانفرنس نے کیا فوری تحقیقات کا مطالبہ

سرینگر /11اگست/ عوامی نیشنل کانفرنس نے شوپیان انکاونٹر کے حوالے سے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری طور تحقیقات عمل میں لانے کا مطالبہ کیا اوراس بات پر زور دیا ہے کہ جرم میں ملوث افراد کو بغیر کسی تاخیر کے گرفتار کیاجائے ۔اس سلسلے میں اےاین سی کے سینئروائس پرزیڈنٹ مظفر شاہ نے کے پی ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے راجوری کے بے گناہ اور معصوم مزدوروں کو فوج کی جانب سے امشی پورہ شوپیان میں18جولائی کو سجائے گئے ایک انکاونٹر میں مارے جانے پر سخت رنج وغم کا اظہار کیا۔انہوں نے اس کوانسانیت سوز اور وحشیانہ حرکت قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس جرم کے مرتکب افراد کو بغیر کسی تاخیر کے گرفتار کیا جائے اور اس معاملے کی فوری تحقیقات عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ اب تک اس طر ح بے شمار واقعات پیش آئے ہیں اور جموں وکشمیر کے لوگ اس سے بخوبی واقف ہیں کہ اس طرح کے معاملات کی تحقیقات صرف احکامات تک ہی محدود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئی جعلی انکاونٹر دیکھے گئےہیں جن میں معصوم اور بے گناہوں کی جانیں لی گی لیکن تحقیقاتی ایجنسیاں انصاف دلانے میں اب تک ناکام رہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمانڈنگ آفیسر اور اس کے یونٹ کے اہلکاروں کو گرفتار کیاجائےاوراس کمپنی کو جموں وکشمیر سے باہر نکالاجائے۔

Comments are closed.