راجوری:دیوار منہدم ہونے سے زخمی کمسن بچی دم توڑ بیٹھی
راجوری، 5 مئی
راجوری کے دھنیدھر علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران دیوار گرنے کے واقعہ میں شدید زخمی ہونے والی ایک بچی نے جموں کے ایس ایم جی ایس ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شادی کی تقریب کے دوران اتوار کو دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے 20 افراد میں نابالغ بچی بھی شامل ہے۔
اسے ابتدائی طور پر جی ایم سی راجوری میں علاج کرایا گیا اور بعد میں تشویشناک حالت میں ایس ایم جی ایس اسپتال جموں ریفر کیا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔
Comments are closed.