کپوارہ میں خاتون فوجی آفیسراسمگلنگ پر نظر گذر رکھنے کےلئے تعینات

کپوارہ /11اگست/کے پی ایس :شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے سادھناٹاپ پر ایک خاتون آفیسر کو تعینات کیا گیا کہ وہ ضلع میں ہورہی ہتھیار اور منشیات کی اسمگلنگ پر نظر گذر رکھے گی ۔ایک فوجی آفیسر نے خبررساں ایجنسیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں خواتین اور بچے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس پر قابو پانے کےلئے آسام رائفلز کی خاتون فوجی آفیسر کو ٹنگڈار میں تعینات کیا گیا ۔ انہوں نےکہا کہ سادھنا ٹاپ پر جدید قسم کی مشینری کو نصب کیا گیا تاکہ کسی قسم کی غیر قانونی حرکت پیش نہ آجائے ۔اس حوالے سےخاتون فوجی آفیسر نے خبررساں ایجنسیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہے کہ امن قائم ہوجائے اور کہاکہ کشمیر اور کشمیری امن پسندلوگ امن قائم کرنے تعاون کریں گے

Comments are closed.