جموں وکشمیرمیں 15اگست کے بعد 4جی انٹرنیٹ سروس متوقع

سرینگر/11اگست/کے پی ایس

5اگست 2019کو منسوخ دفعہ 370اور35Aکے بعد جموں وکشمیر میں انٹرنیٹ کی سروس معطل کردی گئی۔چند مہینے مسلسل انٹر نیٹ بند ہونے کے بعد 2جی سروس چالو کی گئی تب سے اب تک 2 بالخصوص وادی کشمیر میں 2جی سروس میسر ہے ۔تاہم باربار عدالت اعظمی میں پیش کردہ عرضیوں سے اس پر غور کرنے کی حکومت کو ہدایت دی گئی ہے ۔ذرایع کے مطابق 15 اگست سے وادی اور جموں صوبہ کے کئی اضلاع میں تجربہ کی بنیاد پر 4جی انٹرنیٹ سروس چالو کی جاسکتی ہے تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک والے علاقوں جن میں تصادم آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے میں 4جی سروس چالو نہیں ہوگی ۔

Comments are closed.