حالیہ انکاونٹر کی تحقیقات عمل میں لائی جائے /التجامفتی
نعشوں کو نامعلوم جگہ پر دفنانے کی اجازت کیوں دی گئی
سرینگر /10 اگست /کے پی ایس: سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے مطالبہ کیا کہ حالیہ انکاونٹر کی تحقیقات عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے یہ سن۔کر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین گمشدہ مزدوروں کو شوپیان انکاونٹر میں مارا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فوجی اہلکار خود اعتمادی اور بے باکی سے سزاسناتے ہیں۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ نعشوں کو کیوں نامعلوم جگہوں پر دفنانے کی اجازت دی گئی ہے ۔التجا مفتی نے اپنی والدہ کے ٹیوٹ اکاونٹ سے ٹیویٹ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حال ہی میں ہوئے انکاونٹروں کی تحقیقات عمل۔میں لائی جائے ۔
Comments are closed.