کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 18 مئی تک لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی

سرینگر /13مئی / ٹی آئی نیوز

کشمیر یونیورسٹی نے 18 مئی تک لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے

اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات (کنڈکٹ) کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں میں لکھا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام امتحانات جو 18 مئی 2025 تک ہونے والے ہیں اور بشمول 18 مئی 2025 تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

اس میں لکھا گیا ہے کہ ملتوی شدہ پرچوں کی نظر ثانی شدہ تاریخیں یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

طلباءکو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امتحانات کے تازہ شیڈول کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے ویب سائٹ کو باقاعدگی سے دیکھیں۔

Comments are closed.