سرینگر ہوائی اڈے پر 6 دن کی معطلی کے بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع

سرینگر/13 مئی / ٹی آئی نیوز

سرینگر کے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن آج دوبارہ شروع ہو گیا جب ایئر انڈیا کی دہلی سے سرینگر جانے والی پرواز ہوائی اڈے پر اتری۔

حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن موجودہ صورتحال کی وجہ سے کچھ دنوں تک معطل رہنے کے بعد آج باضابطہ طور پر دوبارہ شروع ہو گئی۔

انہوں نے کہا”دہلی سے ایئر انڈیا کی ایک پرواز آج صبح ہوائی اڈے پر اتری، جس سے آپریشن کا آغاز ہوا۔“

بھارت کی جانب سے 22 اپریل کو پہلگام حملے کے جواب میں پاکستان میں دہشت گردی کے کیمپوں کو نشانہ بنانے کے لیے آپریشن سندھور شروع کرنے کے بعد سری نگر سمیت 32 ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔

Comments are closed.