شوپیاں :پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

سرینگر، 13 مئی

جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں پہلگام حملے ،جس میں 25 سیاحوں اور مقامی جوان کی موت واقع ہوئی تھی، میں ملوث تین پاکستانی دہشت گردوں کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔یہ پوسٹر ضلع شوپیاں کے کچھ علاقوں میں چسپاں کئے ہیں جن پر جلی حروف سے ‘مطلوب دہشت گرد’ لکھا ہوا ہے ۔حکام نے اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع دینے والے کو 20 لاکھ روپیے انعام دینے کا اعلان کیا ہے

۔ان کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والے کی شناخت کو راز میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام کی بسیرن وادی میں ہونے والے حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی جوان کی موت واقع ہوگئی تھی۔اس بہیمانہ واقعے سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ہندوستان نے 7 مئی کو آپریشن سندور کا آغاز کرکے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے ) میں دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کو نشانہ بنایا۔بعد میں دونوں ممالک نے 10 مئی کو جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا جس کے بعد سرحدوں پر ایک بار پھر خاموشی کا ماحول سایہ فگن ہوا۔یو این آئی

Comments are closed.