شاہ فیصل نے جموں کشمیر مومنٹ کو خیر آبا د کہہ دیا ، انتظامیہ میں واپس آنے کی خبر یں زوروں پر
جاوید مصطفی میر بھی اپنے عہدے سے دستبردار ، فیروز پیرزادہ پارٹی کا قائمقام صدر نامزد
سرینگر/10اگست: آئی اے ایس کو خیر آباد کہہ کر سیاست میں چھلانگ لگانے والے شاہ فیصل نے اپنی پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ممکنہ طور پر دوبارہ انتظامیہ میں شامل ہونے والے ہیں ۔ ادھر پارٹی نے چیئر مین جاوید مصطفے میر کا استعفیٰ بھی منطور کرلیا اور اْنہیں پارٹی سے وداع کیا۔سی این آئی کے مطابق ؎سابق آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل جنہوں نے گذشتہ برس سرکاری نوکری چھوڑ کر سیاست میں چھلانگ لگائی تھی نے اپنی ہی بنائی پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دیدیا۔ایک پارٹی بیان میں بتایا گیا ہے کہ جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کی ایک میٹنگ کے دوران شاہ فیصل نے بتایا کہ وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ پارٹی کی سربراہی کریں اس لئے اْنہیں پارٹی صدارت سے رخصت دی جانی چاہئے۔ پارٹی بیان کے مطابق شاہ فیصل کی درخواست کو مد نظر رکھتے ہوئے اْنہیں پارٹی ذمہ داریوں سے آزاد کیا گیا۔بیان میں مزید کہا کہ پارٹی کے نائب صدر فیروز پیرزادہ کو پارٹی کا قائمقام صدر بنایا گیا ہے جو پارٹی کیلئے صدارتی انتخابات تک یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔پارٹی نے چیئر مین جاوید مصطفے میر کا استعفیٰ بھی منطور کرلیا اور اْنہیں پارٹی سے وداع کیا۔جاوید مصطفے میر نے گذشتہ برس پی ڈی پی چھوڑکر شاہ فیصل کی پیپلز مومنٹ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ادھر غیر مقدقہ رپورٹس کے مطابق شاہ فیصل دوبارہ انتظامیہ میں واپس شامل ہو رہے ہیں کیونکہ انتظامیہ نے انہیں کہا دیا ہے کہ ان کا استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.