پونچھ میں ہندوپاک کے میں لگنے والی سرحدیں پھر دہل اُٹھی؛آر پار شدید گولہ باری اور سماعت شکن دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس

سرینگر/10اگست/: پونچھ میں ہندوستان اور پاکستان کے مابین سرحدی کشیدگی بدستور جاری ہے اور آج سوموار کی صبح دونوں فوجیوں نے ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدیدگولہ باری کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ میں سوموار کو ایک مرتبہ پھر ہندوستان اور پاکستانی فوج نے ایک دوسرے کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پونچھ میں سرحدوں پر تعینات ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین کشیدگی بدستور جاری ہے اور سوموار کو ایک بار پھر دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کے فوجی پکٹوں اور بنکروں کو نشانہ بناکر جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے گولہ باری کی ۔ اس بیچ سماعت شکن دھماکوں کی وجہ سے آبادی علیٰ الصبح سخت خوف و دہشت میں مبتلاء ہوئی ۔اس دوران دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی صبح قریب دس بجکر پندرہ منٹ پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے اس حملے کا بھر پور اور موثر جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Comments are closed.