وزیر دفاع راجناتھ سنگھ مختصر دورے پر آج سرینگر وارد ہونگے

سرینگر، 15 مئی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج مختصر دورے پر سرینگر پہنچنے والے ہیں جس کے دوران وہ فوج کے جوانوں اور افسران سے بات چیت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ راج ناتھ سنگھ تقریباً 11:30 بجے سرینگر کے بادامی باغ چھاؤنی میں متوقع ہیں۔

امکان ہے کہ وزیر دفاع اپنے دورے کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور 15 کور ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ فوجی حکام سے بات چیت کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ فوجیوں سے بھی خطاب کریں گے اور ان کی کوششوں کا اعتراف کریں گے۔

Comments are closed.