اقوام متحدہ جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کے تدارک کیلئے کردارادا کرے/ عمران خان

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ یکطرفہ اقدام ہے / قریشی

سرینگر/10اگست/سی این آئی// پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کے تدارک کیلئے اپنا جائز کردار ادا کرے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں دیے گئے حق خودارادیت کا استعمال کرسکیں۔ادھر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی عزائم کے بارے میں اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز کو آگاہ کیا ہے۔ سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے منتخب صدر وولکن بوزکر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا لہ گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، کشمیری عوام کے انسانی حقوق کو منظم انداز میں سلب کرنے کی جاری کارروائیوں اور وادی کا آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں جاری ہے ۔اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کے تدارک کیلئے اپنا جائز کردار ادا کرے ۔ ادھر پیر کے روز اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے منتخب صدر Volken Bozkir سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی عزائم کے بارے میں اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز کو آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ برس پانچ اگست کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا یکطرفہ اقدام کیا۔

Comments are closed.