بارہمولہ /10اگست/کے پی ایس: بارہمولہ میں کمسن بچہ دریائے جہلم میں نہانے کے دوران غرقآب ہوا ۔تاہم پولیس اور مقامی لوگوں نے بروقت جائے واردات پر پہنچ کر کمسن بچے کی جان بچانے میں کلیدی رول ادا کیا ۔ذرایع سے معلوم ہواکہ کمسن ساحل احمد شیخ ولدمحمد افضل ساکنہ اجارہ دریائے جہلم میں نہا رہا تھا اس دوران پانی کے تیز بہاو سے مذکورہ غرقآب ہوا ۔اطلاع ملتے ہی بریج گیٹ کوبروقت بند کیا گیا جس سے سطح آب میں کمی آئی اور پولیس ،مقامی نوجوانوں نے مذکوہ بچے کو ڈھونڈنکالنے کی کاروائی شروع کی ۔بتایا جاتاہے کہ پولیس مین مشتاق احمد ،ایس پی اوواحد اور بی ایس ایف کانٹیبل وجے کمار نے مقامی نوجوانوں کے ہمراہ جان جوکھم میں ڈال کر غرقآب بچے کو بازیاب کرنے میں کامیاب ہوئے ۔جس سے علاقہ بھر میں خوشی لہر دوڑ گئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.