کوڈ 19:جموں وکشمیر میں مزید چار لقمہ اجل ؛مہلوکین کی تعداد480تک پہنچ گئی
سرینگر/10اگست /کے پی ایس :جموں وکشمیر میں کوروناوائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اموات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے ۔ذرایع کے مطابق آج سوموار کووائرس میں مبتلا چار افراد زندگی کی جنگ ہار گئے اور سبھی کشمیر صوبہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق مہلوکین میں رعناو اری سرینگر کا 47سالہ شہری،پالپورہ سرینگر کا 45سالہ شخص،آرم پورہ گاندربل کا 55 سالہ شہری اور بڈگام کی 65سالہ خاتون شامل۔ہیں ۔سکمز کے مطابق پالپورہ کا شہری 21جولائی کو اسپتال میں داخل ہوا تھا اور آج لقمہ اجل بن۔گیا ۔گاندربل کا شہری6اگست کو داخل ہوا تھا اور آج زندگی کی جنگ ہار گیا ۔رعناواری کا شہری یکم اگست کو سکمز مین داخل کیاگیاتھااور آج وفات پاگیا۔ جبکہ بڈگام کی خاتون 23جولائی سے ایس ایم ایچ ایس میں زیر علاج تھیں اور آج صبح داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں
Comments are closed.