ڈاکٹر شاہ فیصل سیاست سے دستبرداراور انتظامیہ میں ہوسکتےہیں پھرسےشامل

سرینگر/10اگست /کے پی ایس : سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے سیاست سے دستبردار ہوکر انتظامیہ میں واپس جانے کی راہ ڈھونڈ نکالی ۔ذرائع کے مطابق جب موصوف نے حکام سے رابط کیا تو ان کو معلوم ہوا کہ ان کا پیش کردہ استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں ہوا ہے . حالانکہ شاہ فیصل نے اپنی نوکری سے متعلق استعفیٰ پیش کرکے جموں وکشمیرپیپلز مومنٹ JKPMنامی سیاسی پارٹی کو معرض وجود میں لایاہے تاہمGADکے آئی اے ایس کیڈر سے متعلق موجود سرکاری ویب سائٹ پر افسران کی فہرست سے ان کا نام کالعدم نہیں کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ شاہ فیصل نے 2010سول سروس تقابلی امتحان میں اول درجہ حاصل کیا ہے اورآئی ایس اے کے اعلیٰ مقام پر فائز ہوئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق سرکار نے حال ہی میں انہیں تجویز ارسال کی ہے کہ اب تک انہوں نے سول سروس میں جوئن کوں نہیں کیا ہے.

Comments are closed.