بڈگام کا بی جے پی زخمی کارکن زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا

سرینگر /10اگست /کے پی ایس:گذشتہ روز ریلوے اسٹیشن اوم پورہ بڈگام کے نزدیک نامعلوم بندوق برداروں نے بی جے پی کارکن عبدالحمید نجار پر اس وقت گولیاں چلائی تھی جب وہ حسب معمول مارننگ واک کررہاتھا ۔زخمی حالت میں اس کو ایس ایم ایچ ایس سرینگر میں داخل کیا گیا جہاں وہ آج اعلی الصبح زخموں کی تاب نہ لاکر آج زندگی کی جنگ ہار گیا ۔پولیس ذرایعہ کے مطابق حادثہ۔پیش آتے ہی پولیس نے کیس رجسٹر کیا تھا اور اب مزید تحقیقات بھی شروع کی گئی ہیں

Comments are closed.